اسکولوں کے طالبعلموں کیلیے ڈنگی سے بچاؤکی آگاہی مہم شروع

بچوں کو خصوصی لیکچر دیے گئے،آگاہی مہم ستمبر تک جاری رہے گی،ڈاکٹر ظفر اعجاز

ماہرین طب کی ٹیمیں نقشوں کی مدد سے ڈنگی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

QUETTA:
ای ڈی او ہیلتھ کراچی کی جانب سے کراچی کے سرکاری ونجی اسکولوںکے طالب علموں کیلیے ڈنگی وائرس سے بچاؤکی آگاہی مہم پیرسے شروع کردی گئی۔

مہم کے پہلے دن سندھ گورنمنٹ بوائز اسکول ایئرپورٹ، کلثوم بائی اسکول، مراد میمن گرلزاسکول سعودآباد، بہادر یار جنگ اسکول جمشید روڈ اورگورنمنٹ اگروٹیکنیکل گرلزسیکنڈری اسکول سعود آبادکے طالب علموںکوماہرین صحت نے آگاہی مہم میں لیکچرز بھی دیے، وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کی ہدایت پر ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کراچی کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرام بھی مرتب کرلیا ہے۔




انھوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت کی ہدایت پرکراچی کے اسکولوںکے طالب علموں کو وائرس سے محفوظ رکھنے اور وائرس کی علامات کے بارے میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے جو ستمبر تک جاری رہے گی، انھوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے سلسلے میں کراچی میں واقع پانچوں اضلاع کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں ڈنگی وائرس کی علامات اور بچاؤسے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلیے ماہرین طب کی ٹیمیں اسکولوں میں جا کر مختلف نقشہ جات کی مدد سے طالب علموں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں، ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ اسکولوں کے بچوں کو ڈنگی وائرس کا سبب بننے والے ایڈیز ایجپٹی سے متعلق آگاہی کی فراہمی کیلیے خصوصی لیکچرز بھی تیار کیے گئے ہیں جو ان بچوں کو بتائے جا رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ طالب علموں کو بتایا جارہا ہے کہ کب اورکس موسم میں مچھرکی افزائش نسل ہوتی ہے۔
Load Next Story