1965میں مجاہدوں نے4 گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کیابریگیڈیر عبداللہ
غازیوں اور شہیدوں نے لازوال کارنامے رقم کیے جو ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔
ہماری فوج نے جذبہ حریت و بہادری کے ساتھ جو تاریخ بنائی ہے وہ نوجوان نسل کو ایک نئی قوت وحوصلہ اور جذبہ فراہم کرتی رہے گی, لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانزیب ارباب فوٹو: فائل
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیر محمد عبداللہ نے1965کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مجاہدوں نے تعداد اور ہتھیاروں میں اپنے سے4 گنا بڑے دشمن کا مقابلہ نہایت جواں مردی و حوصلے سے کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
وہ گرین وچ یونیورسٹی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ ہمارے غازیوں اور شہیدوں نے عوام کی مکمل تائید سے بہادری اور شجاعت کے وہ لازوال کارنامے رقم کیے جو ہماری تاریخ کا روشن ودرخشاں باب بن گیا، 1965 کی جنگ کے غازی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانزیب ارباب نے کہا کہ ہماری فوج نے جذبہ حریت و بہادری کے ساتھ جو تاریخ بنائی ہے وہ نوجوان نسل کو ایک نئی قوت وحوصلہ اور جذبہ فراہم کرتی رہے گی۔
تقریب میںایئرکموڈور ایم ایم عالم مرحوم کے بھائی، 1965کی جنگ میں نشان حیدر لینے والے میجر شبیر شریف شہید کی ہمشیرہ، چونڈہ کے محاذ پر شہید ہونے والے میجر آل احمد کے بھائی اور سرگودھا میں دشمن کی گولہ باری سے شہید ہونے والے انصاری شہید کی بیٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے تاثرات بیان کیے، تقریب میں یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا کی جانب سے پاک بھارت جنگ کے مختلف شہدا پر بنائی گئی ڈاکومینٹری فلمیں بھی دکھائی گئیں جبکہ یونیورسٹی کے بینڈ نے 1965کی جنگ کے دور کے مختلف قومی نغمے پیش کیے۔