اساتذہ معاشرے کاسب سے اہم جزہیںامریکی قونصل جنرل

امریکا پاکستان میں مختلف تعلیمی منصوبوں پرکام کررہا ہے ،مائیکل ڈوڈمین

کے ایف سی ٹیچرز کنونشن میں امریکی قونصل جنرل ایک استاد کوایوارڈ دے رہے ہیں ،رفیق رنگون والا بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کاسب سے اہم جزہیں ان کی تکریم وتعظیم اورخدمات کااعتراف کرنا چاہیے۔

امریکا پاکستان میں اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی، صلاحیتوں اوراستعدادمیں اضافے کے لیے مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ مختلف تعلیمی منصوبوں پرکام کررہاہے ، یہ بات انھوں نے کے ایف سی کے تحت منعقدہ دسویں سالانہ ٹیچرزکنونشن کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ کے ایف سی کے سی ای اومحمد رفیق رنگون والابھی موجود تھے، امریکی قونصل جنرل نے مزیدکہاکہ انھیں اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوکر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔




ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کے ایف سی کے سی ای اومحمد رفیق رنگون والانے کہا کہ کے ایف سی کی جانب سے ہر سال اسکولوں کے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں ٹیچرزکنونشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بہترین اساتذہ کو مختلف ٹیچنگ کے شعبوں میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں ، سندھ اور بلوچستان کے اساتذہ کے ایوارڈکی تقریب کراچی میں منعقدہوتی ہے ، انھوں نے کہا کہ اساتذہ کوایوارڈ کے لیے منتخب کرنے والے افراد کاتعلق کے ایف سی سے نہیں ہوتا بلکہ یہ غیرجانبدار ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزیدکہاکہ اساتذہ ہمارے معاشرے کاسب سے محروم طبقہ ہے ان کی خدمات کوسراہنے کی ضرورت ہے ، قبل ازیں کے ایف سی کی جانب سے منعقدہ دسویں سالانہ ٹیچرزکنونشن کے موقع پراسکولوں کے بچوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جس میں طلبا نے پاکستان میں موجود قدرتی وسائل کواجاگرکیا، بعدازاں کمیونٹی سروس ایوارڈ ، لائف ٹائم ایوارڈ ، لیڈرشپ ایوارڈ ، سروس ایکسیلنس ایوارڈ ، آئوٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ اور اسٹار ٹیچرایوارڈ سمیت دیگرایوارڈ بھی دیے گئے ۔
Load Next Story