پٹرولیم قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پرکیا جائےاوراضافہ فوری طور پرواپس لیا جائے قائمہ کمیٹی کی سفارش
تھرکول منصوبے پرتلخ کلامی،ن لیگ کے ارکان کاواک آئوٹ،مشیرپٹرولیم...
ڈاکٹر ثمر مبارک نے کمیٹی کوبتایاکہ تھرکول کے دوکنوئوں میں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31جولائی کی سطح پر واپس نہ لانے اور تیل کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کرنے کی کمیٹی کی سفارشات نظر انداز کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے تیل کی قیمتوں میںحالیہ اضافہ واپس لینے اور قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوںپر کرنے کی دوبارہ سفارش کردی ہے ۔
اجلاس میںوزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور مسلم لیگ ( ن ) کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے درمیان کوئلہ سے گیس بنانے کے منصوبہ پر تلخ کلامی اور سخت جملوں کاتبادلہ ہوا جس پر مسلم لیگ ( ن ) کے اراکین نے ڈاکٹر عاصم کے رویہ کیخلاف واک ائوٹ کیا بعد ازاں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی انجینئرطارق خٹک کی زیر صدارت ہوا جس میںقائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے اراکین بھی آ کر بیٹھ گئے کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے کمیٹی کی سفارشارت پر عمل نہ کرنے پراراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
چیئرمین کمیٹی طارق خٹک نے کہا کہ میں وزیراعظم کو ہدایت کرتا ہوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے اگر ہماری سفارشات پر عمل نہیں کرنا تو پھر ہماری کیا ضرورت ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں ردوبدل کے وقت کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ دو سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 مرتبہ اضافہ کیا گیا حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، ڈاکٹر ثمر مبارک نے کمیٹی کوبتایاکہ تھرکول کے دوکنوئوں میں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے چند عناصر پاکستان کے اس بلیک گولڈ پراجیکٹ کو ناکام بنانے کیلیے سرگرم ہیں پلاننگ کمیشن کے ممبر انرجی شاہد ستارنے تھر کول کے بارے غلط بیانی کر کے منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے ۔