محمدی کالونی میں 3دن سے بجلی بند مکین اذیت کا شکار

کے ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایم ٹی سے بجلی کاٹ دی

کے ای ایس سی نے بعض مکینوں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محمدی کالونی کی پی ایم ٹی سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے. فوٹو: فائل

لاہور:
عزیزآباد کے علاقے محمدی کالونی میں گزشتہ3 دن سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔

کے ای ایس سی نے بعض مکینوں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محمدی کالونی کی پی ایم ٹی سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے، علاقے کے سیکڑوں رہائشی شدید اذیت کا شکار ہیں اور مکین راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔




شکایت کرنے پر کے ای ایس سی کے شکایتی مرکز پر مکینوں کو جواب دیا گیا کہ محمدی کالونی میں لوگوں نے کنڈے ڈال رکھے ہیں اور صارفین بجلی کے بل نہیں بھرتے ہیں، مجبوراً کے ای ایس سی کو پورے علاقے کی بجلی پی ایم ٹی سے منقطع کرنی پڑی ہے، محمدی کالونی کے مکینوں نے شکایت کی کہ بعض نادہندگان کی جانب سے بجلی کے بل نہ بھرنے کی سزا پورے علاقے کو نہ دی جائے، بجلی صرف ان لوگوں کی منقطع کی جائے جنھوں نے بل نہیں بھرے ہیں، فوری بجلی بحال کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کرینگے۔
Load Next Story