حج آپریشن کیلیے ہوائی جہاز لیز پر نہیں لیں گے جنید یونس

پی آئی اے 70 ہزار عازمین حج کو 160پروازوں کے ذریعے سعودی عر ب پہنچائے گی

حج آپر یشن کیلیے2بوئنگ747اور 2 بوئنگ 777 جہاز استعمال کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

JAIPUR:
پی آئی اے کے فضائی بیٹرے میں شامل ہوائی جہاز ہی حج آپریشن میں استعمال ہورہے ہیں حج آپریشن کے کے لیے کوئی جہاز لیز پر نہیں لیا جائے گا۔

پی آئی اے کو حج آپریشن میں خطیر زرمبادلہ حاصل ہوگا، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد جنید یونس نے حج آپریشن سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ حج آپر یشن کیلیے2بوئنگ747اور 2 بوئنگ 777 جہاز استعمال کیے جائیں گے، حج آپریشن کراچی، پشاور،لاہور،اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے جاری ہے۔




مجموعی طور پر 70 ہزار عازمین حج کو 160 پروازوں کے ذریعے سعودی عر ب پہنچایا جائے گا، کراچی سے17پروازوں میں 6985، لاہور سے 14پروازوں میں6944، اسلا م آباد سے 25 پروازوں میں 12575، پشاور سے47 پروازوں میں15463،کوئٹہ سے31 پروازوںمیں 10199، ملتان سے 12پروازوں میں 6170 اور سیالکوٹ سے7 پروازوں میں 3590 عازمین حج کو سعودی عر ب پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story