دواؤں کی غیر قانونی تشہیرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت غیرقانونی دواؤں کی تشہیر کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

دواؤں کی غیر قانونی تشہیر کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی غیر قانونی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔


مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ذرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیا، ٹی وی اور اخبار میں دواؤں کی غیرقانونی تشہیر کرنے پر متعلقہ دوا ساز کمپنیوں اور عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

دواؤں کی بغیر اجازت تشہیر جرم ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت غیرقانونی دواؤں کی تشہیر کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، پنجاب اور وفاق کے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو غیر قانونی دواؤں کی تشہیر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکام جاری کر دیے گیے۔ان اشتہارات میں ایسا مواد استعمال ہوتا ہے جو مریضوں اور عام لوگوں کے درمیان خوف اور پریشانی کو فروغ دیتا ہے۔
Load Next Story