واجبات کی ادائیگی بلدیہ عظمیٰ اور کے ای ایس سی میں معاملات طے پا گئے
سوک سینٹر، اولڈ کے ایم سی بلڈنگ اور پارکوں کی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی
سوک سینٹر، اولڈ کے ایم سی بلڈنگ اور پارکوں کی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی. فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ای ایس سی کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے معاملات طے پاگئے ہیں اور کے ای ایس سی نے سوک سینٹر، اولڈ کے ایم سی بلڈنگ، انڈرپاسز اور پارکوں کی بجلی بحال کرنا شروع کردی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو کی زیر صدارت میں منگل کے روز ایک اجلاس منعقد ہواجس میں میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی اور بلدیہ عظمیٰ کے افسران، کے ای ایس سی کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل قاضی اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی بلوں کی مد میں ہر ماہ 2 کروڑ روپے کی رقم کے ای ایس سی کو ادا کرے گی جبکہ کے ای ایس سی کے ذمے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے معاملات طے کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اجلاس میں کے ای ایس سی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان مختلف مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ، کے ای ایس سی حکام نے اس بات کو محسوس کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ایک شہری ادارہ ہے اور عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرتا ہے اس لیے تمام معاملات باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے اور آئندہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف دفاتر ، انڈرپاسز اور پارکوں سمیت کسی بھی جگہ کی بجلی منقطع نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جو واجبات کے ای ایس سی کے ذمے ہیں انھیں باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے کے ای ایس سی حکام کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد بلدیہ گرڈ اسٹیشن لیز کی منسوخی اور پانی کے کنکشن کو منقطع کرنے سمیت کے ای ایس سی کے خلاف جاری دیگر احکامات کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔