نوٹیفائیڈ ڈکیت اورمجرمان کی تفصیلات پر مبنی بلیک بک تیار
بلیک بک کی مدد سے ضلعی پولیس کے لیے کسی دوسرے ضلع کے نوٹیفائیڈ ڈکیت،مجرم کی گرفتاری بھی مزید آسان ہوجائیگی۔
بلیک بک کی مدد سے ضلعی پولیس کے لیے کسی دوسرے ضلع کے نوٹیفائیڈ ڈکیت،مجرم کی گرفتاری بھی مزید آسان ہوجائیگی۔ فوٹو: فائل
آئی جی سندھ کا ایک اور بڑا اقدام، سندھ پولیس نے نوٹیفائیڈ ڈکیت اور مجرمان کی تفصیلات پرمشتمل بلیک بک باقاعدہ تیار کرلی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی رہنما ہدایات پرسندھ پولیس نے صوبائی سطح پر جرائم کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انتہائی خطرناک اورسنگین جرائم میں ملوث،مطلوب نوٹیفائیڈ ڈاکوؤں،مجرمان کی تمام ترتفصیلات پر مشتمل سندھ پولیس کی تاریخ کی پہلی بلیک بک باقاعدہ تیارکرلی ہے،بلیک بک میں ترتیب دی گئی۔
تفصیلات میں صوبے کے تمام نوٹیفائیڈ یا(جن کی زندہ یامردہ گرفتاری پرحکومت کی جانب سے سرکی1 لاکھ سے 7 لاکھ روپے قیمت رکھی گئی ہے)خطرناک ڈکیت،مجرمان کے جرائم،کرائم ریکارڈ وان کے بارے میں دیگرمعلومات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہم ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔
تمام تھانوں کی سطح پر شیئرنگ کے لیے بلیک بک تمام ریجنل ایڈیشنل آئی جیز کوارسال کردی گئی ہے،بلیک بک میں نوٹیفائیڈ ڈکیت،مجرمان کے کرائم ریکارڈ کی تفصیلات و دیگر معلومات سندھ پولیس کے لیے انتہائی مفید اورکارآمدثابت ہوگی،ان معلومات کی بدولت اب کسی ایک علاقے کا کریمنل کسی دوسرے یا بڑے شہر،علاقے میں خودکوزیادہ دن روپوش نہیں رکھ سکے گا۔
علاوہ ازیں بلیک بک کی مدد سے ضلعی پولیس کے لیے کسی دوسرے ضلع کے نوٹیفائیڈ ڈکیت،مجرم کی گرفتاری بھی مزید آسان ہوجائیگی۔