سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے جی پی فنڈ سینٹر کا قیام
ابتدائی طور پر گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور نوشہروفیروز میں جی پی فنڈ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور نوشہروفیروز میں جی پی فنڈ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل
حکومت سندھ نے ملازمین کی سہولت کیلیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ نے ملازمین کی سہولت کیلیے 31 اگست 2019 تک صوبے کے تمام اضلاع میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور نوشہروفیروز میں جی پی فنڈ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں جن کاپیرکواکائونٹینٹ جنرل سندھ غفران میمن نے باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر اے جی سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے 5 لاکھ سے زائد ملازمین کی سہولت کے کیے ان کے جی پی فنڈ کے معاملات کو کمپیوٹرائز کیاجائے گا تاکہ انہیں بغیرکسی دشواری کے کم سے کم مدت میں جی پی فنڈ مل سکے۔