چین کرغزستان کوتوانائی منصوبوں کیلیے3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا

اے ایف پی  جمعرات 12 ستمبر 2013
 3 ارب ڈالر میں سے 1.4 ارب ڈالر کا قرض کرغزچین گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر خرچ کیا جائے گا۔ فوٹو : اے ایف پی

3 ارب ڈالر میں سے 1.4 ارب ڈالر کا قرض کرغزچین گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر خرچ کیا جائے گا۔ فوٹو : اے ایف پی

بشکک:  چین نے کرغزستان کو توانائی کے منصوبوں کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

یہ بات چینی صدر زی جن پنگ کے دورہ کرغزستان کے دوران سامنے آئی، اس دوران دونوں ممالک کے صدور کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

کرغزوزیر معیشت تیمور ساریوف نے بتایاکہ چینی صدر کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے تحت بیجنگ کرغزستان کو 3 ارب ڈالر کے قرضے دے گا، 1.4 ارب ڈالر کا قرض کرغزچین گیس پائپ لائن پروجیکٹ جبکہ باقی قرض بشکک میں پاورپلانٹ، نئی موٹروے اور تیل ریفائنری کی توسیع کے لیے دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔