صنم ماروی 18 ستمبر کو سعودی عرب میں پرفارم کرینگی

شو کا اہتمام ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے کیاہے، صوفیا کرام کا کلام پیش کرونگی ،گلوکارہ

صنم ماروی نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک گرینڈ پروگرام کااہتمام کیاجا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ صنم ماروی سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے منعقدہ گرینڈ شومیں 18ستمبرکوپرفارم کرینگی۔

اس پروگرام میں دنیا کے 52ممالک کے سفیروں کوخصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہم عہدیدارمعین الدین انتظامات کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ ''ایکسپریس'' کوشوکی تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے صنم ماروی نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک گرینڈ پروگرام کااہتمام کیاجا رہا ہے۔




جس کا مقصدصوفیاء کرام اور بزرگان دین کے کلام سے ملنے والے پیغام کا فروغ ہے۔ اس حوالے سے مجھے خاص طورپرنمائندگی کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پرمیں بابا بُلھے شاہ،شاہ لطیف بھٹائی ، سلطان باہو، شاہ حسین سمیت دیگرصوفیاء اوربزرگان دین کے کلام پیش کرونگی۔

اس پروگرام میں دنیا کے کئی ممالک کے سفیربھی شرکت کرینگے اس لیے میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس اورڈریسنگ کے ذریعے پاکستانی کلچرکوفروغ دوں۔ مجھے امید ہے کہ میری پرفارمنس سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے بیشترممالک تک پہنچے گا اوراس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
Load Next Story