نبی بخش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے8 افراد زخمی ہوگئے

کئی روز سے کولڈ اسٹوریج کے کمپریسر کی گیس لیک ہورہی تھی،مرمت نہیں کی گئی

زخمیوں کو سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

نبی بخش کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8ملازمین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نبی بخش کے علاقے میں ایک نمبر پر واقع کولڈ اسٹوریج میں گیس لیک ہونے سے سلنڈر پھٹ گیا ، پولیس کے مطابق کئی روز سے کمپریسر کی گیس لیک ہورہی تھی لیکن مرمت نہیں کی گئی تھی ، گزشتہ روز زیادہ مقدار میں گیس خارج ہونے سے سلنڈر پھٹ گیا ۔




جس سے کولڈ اسٹوریج میں موجود8 ملازمین زخمی ہوگئے جس پرانھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ، اسپتال لائے جانے والوں میں شجوا ،شہباز ،عتیق ،ظفر ،اسلم اور دیگر شامل تھے۔
Load Next Story