سرکاری حج اسکیم کی پہلی فلائٹ کراچی سے جدہ روانہ ہوگئی
امسال حج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،امین الحسنات کی گفتگو
وزیر مملکت پیر امین الحسنات شہر قائد سے عازمین حج کی روانگی کے موقع پر حجاج سے مصافحہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی سے سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج فلائٹ300 سے زائد عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی۔
وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات دیگر حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا،اس موقع پر گفتگو میں پیر امین الحسنات نے کہا کہ حج میں قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پرعازمین حج کے لیے بہتر انتظامات کئے ہیں، سعودی عرب میں حرم شریف کی توسیع کا کام جاری ہے۔
اس دوران حجاج کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس دوران حجاج صبر سے کام لیں، عازمین حج کسی بھی تکلیف میں پاکستانی کیمپ سے رابطہ کریں ان کی پریشانی فوری طور پر دور کی جائے گی، پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کیپٹن خالد حمزہ نے کہا کہ عازمین حج کو لے جانے والی پروازیں بلاتاخیر اپنے مقررہ وقت پر روانہ کی جا رہی ہیں، اب تک 12 پروازوں کے ذریعے4 ہزار 800 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں، حجاج کرام کو واپسی میں پروازوں کی تاخیر کی شکایات نہیں ہوگی، پی آئی اے حج آپریشن میں عازمین حج کو ہر سہولت فراہم کرے گی اور ان کے سامان کی حفاظت کی جائے گی۔