عسکریت پسندوں نے متنی سے اغوا کیے 10 افراد کو چھوڑ دیا
عسکریت پسندوں نے تمام مغویوں کو رضاکارانہ طور پر رہا کیا، پولیس

لاہور:
شرپسندوں نے پشاور کے نواحی علاقے متنی سے اغوا کیے گئے 10 افراد کو چھوڑ دیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چند روز قبل شرپسندوں نے متنی کے علاقے گلزار چوک میں مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ ایس پی رورل رحیم شاہ خان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ بدھ کو عسکریت پسندوں نے تمام مغویوں کو رضاکارانہ طور پر رہا کردیا جبکہ انھیں سامان بھی واپس کیا گیا ہے اور تمام افراد اپنے گھروں کو خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔
پشاور کے علاقہ سیٹھی ٹائون میں اے این پی کے رہنما جہان گل کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہریانہ روڈ کے کنارے نصب 2 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ بڈھ بیر پولیس نے زنگلی چیک پوسٹ پر ایک کار سے 4 کلاشنکوف ، 23 پستول، 15 سو کارتوس برآمد کرکے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کوٹکی میں سکول میں نصب 15 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔