کسی جماعت کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن نہیں ہورہا شرجیل میمن

شہرکوجرائم پیشہ عناصرکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،سیاسی جماعتیں تعاون کریں

صرف جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ہورہی ہے،سیاسی اورلسانی رنگ نہ دیاجائے فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈایکشن انٹیلی جنس اداروں کی مددسے پولیس اور رینجرز کررہی ہے اوراس میں کسی بھی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، سیاسی جماعتیں کراچی سے جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے میں حکومت کی مددکریں۔

بدھ کوجاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ٹارگٹڈایکشن صرف جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کیا جارہاہے اورکراچی کو ان جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیاجائیگا،ہم کراچی کو بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے سیاسی جماعتیں ان بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرز سے اس شہر اورصوبے کو پاک کرنے میں حکومت کاہاتھ بٹائیں اور ہماری مدد کریں۔




انھوں نے کہا کہ کراچی میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اورہرزبان بولنے والے بستے ہیں، اس لیے سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے ٹارگٹڈایکشن کو سیاسی اور لسانی رنگ نہ دیاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story