اے پی سی اعلامیہ امن کوششوں پر اچھا اثر پڑیگا دفتر خارجہ
ہم نے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،اعزاز چوہدری
ہم نے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،اعزاز چوہدری. فوٹو: فائل
SWAT:
ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میںآل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ اعلامیے سے پاکستان اور پورے خطے میں قیام امن کی کوششوں پر اچھا اثر مرتب ہوگا۔
بدھ کو ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دریں اثنا وائس آف امریکا سے خصوصی گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کا اصولی فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور ان کو مناسب وقت پر رہا کیا جائیگا، اس سے اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں بہتری کی بھی توقع ہے۔ افغانستان میں استحکام کیلیے کی جانیوالی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔