قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز اور امریکی قونصل جنرل کی ملاقاتیں

مائیکل ڈوڈ مین سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن اور امن امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے اور مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی تیز کرنے کے احکام دیے۔




دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے بھی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story