سانحہ حیدرآباد مقتول بہن بھائی کے قاتل تاحال ظاہر نہیں کیے گئے
عوامی حلقوں کی پولیس پر تنقید بڑھ گئی، آج تمام حقائق سامنے لائیں گے، ایڈیشنل آئی جی
عوامی حلقوں کی پولیس پر تنقید بڑھ گئی، آج تمام حقائق سامنے لائیں گے، ایڈیشنل آئی جی۔ فوٹو: فائل
حیدرآباد پولیس نے کم عمر بہن بھائی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کی تاحال گرفتاری ظاہر کی نہ ہی غفلت برتنے والے کسی پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اے آئی جی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج (ہفتے کو) تمام حقائق سامنے لے آئیں گے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس نے تاحال 12 سالہ قادر بخش اور 8 سالہ رخسار کے اغوا اور قتل میں ملوث زیرحراست 2 ملزمان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک اور شخص کو تفتیش کیلیے حراست میں لیا ہے۔ قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر عوامی حلقوں کی پولیس پر تنقید بڑھ گئی۔
آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر غلام سرور جمالی جمعے کو ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ کے ہمراہ مقتول بنہ بھائی کے گھر پہنچ گئے اور والد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں بنگالی کالونی کے مکینوں نے کم عمر بہن بھائی کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، سول سوسائٹی کے وفد نے ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ سے ملاقات کی۔