کوئٹہ میں شہید کسٹم افسر کی فیملی کیلیے ایک کروڑ عطیے کا اعلان

خراج عقیدت کیلیے چیک پوسٹ عبدالقدوس شہید سے منسوب ، یادگار اور پارک بنانے کا فیصلہ

خراج عقیدت کیلیے چیک پوسٹ عبدالقدوس شہید سے منسوب ، یادگار اور پارک بنانے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کسٹمز افسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یاد گاری چوک پارک اور عطیات کا اعلان کردیا۔


پاکستان کسٹمز سروس نے ڈاکٹر عبدالقدوس کوخراج عقیدت کیلیے جائے وقوعہ کا نام ڈاکٹر عبدالقدوس شہید چیک پوسٹ رکھنے اوریادگار اور پارک بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ کوئٹہ 6دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Load Next Story