احتساب سب کا ہونا چاہیے عمران خان کو لانے والے خود پریشان ہیں سراج الحق
پی ٹی آئی کا ایک سال 70سال پر بھاری ہے، سبزباغ دکھائے مگر اپنے منشور پرعمل درآمد نہیں کیا ایک وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا
ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا مگر ہزاروں بیروزگار ،50لاکھ گھر کی بات کی مگر لوگ بے گھر ہوگئے،مارچ غریب عوام کیلیے ہے،خطاب فوٹو:فائل
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے،عمران خان کو لانے والے خود پریشان ہیں،سب کا احتساب ہونا چاہیے کسی کی رہائی کی بات نہیں کروں گا۔
ملتان میں کچہری چوک میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کہ یہ مارچ غریب عوام کیلیے ہے جس میں غریب طبقے کے لوگ شریک ہیں، پی ٹی آئی کا ایک سال گزشتہ 70سال پر بھاری ہے ، پی ٹی آئی نے سبز باغ دکھائے مگر اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کیا ایک وعدہ پورا نہیں کیا ،ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا مگر ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے، پچاس لاکھ گھر دینے کی بات کی مگر لوگ بے گھر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثے بڑھ رہے ہیں اتنے حادثے ہوئے جس میں پاکستانی جاں بحق ہوئے ، پی ٹی آئی کے پاس ضمیر نام کی کوئی چیز نہیں، پٹرول اور ڈیزل بڑھ گئی سیمنٹ کی قیمت فی پوری 25 روپے بڑھ گئی چینی کی قیمت میں پونے 4روپے بڑھ گئی مگر یہ پاکستان میں بنتی ہے، پھر قیمتیں کیوں بڑھی، باہر سے آنے والی چیزوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں عوام کو مہنگائی سے تنگ کردیا گیا ہے جو عمران خان کو لائے ہیں وہ خود پریشان ہیں ،زبان نہیں پھسلتی بلکہ سوچ پھسلتی ہے۔