ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ مغوی بازیاب4ملزمان گرفتار

مٹیاری اور ہالا پولیس نے کارروائی کر کے 2ہفتے قبل اغوا ہونے والے جعفر رہا کرایا۔

گرفتار ڈاکو قومی شاہراہ پر لوٹ مار کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، امجد شیخ فوٹو: اے ایف پی / فائل

KARACHI:
ہالا سے 2 ہفتے قبل اغوا کیے گئے جعفر سہتو کو مٹیاری، ہالا پولیس نے دادو کے قریب گائوں قائم کھرل سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں بازیاب کرکے 4 خطرناک ڈاکوئوں رستم عرف ربو چانڈیو، سنار ولد بخشل، بخشل ولدکرڑ خان اور جاوید ولد عبدالرزاق کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان بحال کرنے کیلیے ٹف ٹائم ملا تھا، ہر روز یہاں خطرناک ڈاکو اغوا اور قتل کی وارداتیں کرتے رہتے تھے، لیکن میں نے چیلنج سمجھ کر ضلع میں امن وامان بحال کرنے کیلیے کوششیں کی ہیں، جس میں خدا نے کامیابی دی ۔




انھوں نے کہا کہ مٹیاری قومی شاہراہ مسافروں کیلیے خوف کی علامت تھی لیکن جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ قومی شاہراہ سے لوٹ مار کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ ہیں جن پر سندھ کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جعفر سہتو پر ڈاکوئوں نیشدید تشدد کیا اور اسے جنگلات میں زنجیروں سے جکڑ کر رکھا تھا لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ انھوں نے خفیہ اطلاع پر ڈاکوئوں کا تعاقب کیا اور 2 گھنٹے مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کروا کر ڈاکوئوں کو حراست میں لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
Load Next Story