ٹنڈوالہیارمختلف حادثات و واقعات میں 2بچیاں ہلاک

چمبڑ روڈ پر کو سٹر نے12 سالہ خاندہ کو کچل دیا،3 سالہ دیرت میگواڑ تالاب میں ڈوب گئی

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہو گیا۔

KARACHI:
ٹنڈوالہ یار میں2 مختلف حادثات میں 2بچیاں ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کے چمبڑ روڈ پر چمبڑ سے ٹنڈوالہیار آنے والی تیز رفتار کو سٹر نے سڑک پار کرنیوالی غیر مسلم 12 سالہ بچی خاندہ کومو کو ٹکر مار دی اور ٹائروں تلے کچل دیا ۔

جسکے باعث بچی موقع پر ہی چل بسی، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع پر متوفیہ بچی کے درجنوں ورثا نے ٹنڈوالہیار چمبڑ کی مین شاہرہ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے باعث ٹنڈوالہیار چمبڑ، ٹنڈو محمد خان، بدین و دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک ایک گھنٹے تک بلاک ہو گئی۔




پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر کوسٹر کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ جھنڈو مری کے گوٹھ صالح کھوسو میں 3 سالہ دیرت میگواڑ کا پائوں پھسلنے کے باعث تالاب میں گر گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، بچی کو تالاب میں مردہ حالت میں دیکھ کر اہل خانہ پر صفہ ماتم بچھ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔
Load Next Story