ترکی میں 5 ارب کا بزنس کرنیوالی فلم کی اردو میں ڈبنگ مکمل

مذکورہ فلم ’’ محبت ایک اتفاق‘‘ کے نام سے پیش کی جائے گی, سربراہ زی انٹر پرائزز کوکب زبیری

پاکستانی فلموں کو بھی ترکی میں پیش کر کے ایک بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے. فوٹو: فائل

MADRID:
ترکی میں پانچ ارب روپے کا بزنس کرنیوالی فلم کی پاکستان میں نمائش کے لیے اردو زبان میں ڈبنگ مکمل کر لی گئی ۔


مذکورہ فلم کو عنقریب ملک بھر کے سینمائوں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا ۔کے زی انٹر پرائزز کے سربراہ کوکب زبیری نے بتایا کہ مذکورہ فلم '' محبت ایک اتفاق'' کے نام سے پیش کی جائے گی جس کی ریلیز سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو بھی ترکی میں پیش کر کے ایک بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں نمائش کی جانیوالی ترکی کی فلم نے مقامی سطح پر پانچ ارب روپے کا خطیر بزنس کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں نمائش کے بعد اس فلم کو بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story