عدالتی حکم پر 2 پولیس افسران سمیت9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

طالبہ اور اس کی ماں سے زیادتی کا مقدمہ واپس لینے کیلیے ہراساں کرنے پرکارروائی۔

چھٹی کلاس کی طالبہ اور اس کی والدہ کو امدادی پروگرام کے تحت 3 لاکھ روپے دلوانے کے بہانے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سانگھڑ کی رہائشی لڑکی اور اس کی والدہ کو اغوا اور زیادتی کرنے کے الزام میں کوٹری میں گرفتار ملزم کی جانب سے درخواست گزاروں کو مقامی پولیس کی مدد سے مقدمے کے خاتمے کیلیے ہراساں کرنے کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج سانگھڑکی عدالت میں دائر درخواست پر دو اے ایس آئی سمیت9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

درخواست گزاروں کے مطابق کوٹری کے رہائشی علی بخش قلندر خاصخیلی نے مبینہ طور پر گزشتہ دنوں چھٹی کلاس کی طالبہ اور اس کی والدہ کو امدادی پروگرام کے تحت 3 لاکھ روپے دلوانے کے بہانے اغوا کرلیا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔




جس پر عدالت کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا تاہم اب ملزم انہیں منگلی پولیس کے ذریعے کیس ختم کرنے کیلیے ہراساں کر رہا ہے، تحفظ فراہم کیا جائے جس پرعدالت نے منگلی تھانے کے علی بخش سمیت 2 اے ایس آئی علی بخش اور دیگر 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا۔
Load Next Story