وزیربلدیات کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس کے خاتمے کا منصوبہ تیار
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائیگی
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائیگی. فوٹو: فائل
صوبائی وزیر بلدیات حکومت سندھ و چیئرمین کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ سید اویس مظفر کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے شہر میں قائم ہائیدرنٹس مکمل طور پر ختم کرنے کی واضح حکمت عملی وضع کر لی۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مددوتعاون سے ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اوران کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بھر پور آپریشن کیاجائے گا،اس سلسلے میں کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرقطب الدین شیخ نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سے تحریری درخواست کی ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمہ کے لیے محکمہ پولیس اور واٹر بورڈ کے درمیان رابطہ برقراررکھنے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنگ پولیس کو فوکل پرسن مقررکیا جائے تاکہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں شیڈول اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جاسکے۔
غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں واٹر بورڈ کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ہی ان شرپسند عناصر کی بیخ کنی کی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں لکھے گئے مراسلہ میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے لکھا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا کا کاروبار زور شور سے بلا خوف و خطرجاری ہے جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کو ایک طرف تو ریونیو کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑرہاہے جبکہ دوسری طرف واٹر بورڈ کے فراہمی آب کے نظام کو نقصان پہنچ رہاہے اور جن علاقوں میں یہ ہائیڈرنٹس واقع ہیں وہاں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔