کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری 79مشتبہ ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
ایوب گوٹھ،سرجانی ،گلستان جوہر،بلدیہ،نیٹی جیٹی پل اوردیگرعلاقوں میں کارروائیاں،لیاری میں شاہ جہاں کے گھر پر چھاپہ
میراناکہ سے5گرفتاریاں،4اینٹی ایئرکرافٹ گنیں اوردیگراسلحہ پکڑاگیا،رشوت لے کرگرفتارملزمان کوچھوڑاجارہا ہے،شہریوں کاردعمل فوٹو: اے ایف پی / فائل
رینجرزاور پولیس نے شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کاسلسلہ جاری رکھا،مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے79سے زائد ملزمان ومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیا۔
اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کلاکوٹ تھانے کی حدودمیراناکہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے جبار عرف لنگڑاکے 5ساتھیوں حفیظ داد ،حفیظ بلوچ ، جبرائیل بلوچ ، شبیر بلوچ اور وسیم بلوچ کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے4اینٹی ایئرکرافٹ گنزاور3 پستول برآمد کرلیں،کرائم برانچ ٹونے جیکسن تھانے کی حدودنیٹی جیٹی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محمدوقاص اور عامر قریشی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،ملزمان کے3 ساتھی فرارہو گئے۔
سکھن پولیس نے ملزم ذاکرکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور7ہزار روپے برآمدکرلیے ، رینجرز کے ہاتھوں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بدھ اورجمعرات کی شب حراست میں لیے جانے والے ملزم آصف عرف بالی کومبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جس نے100سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ رینجرز نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب نیوکراچی ایوب گوٹھ،سرجانی ٹاؤن،گلستان جوہر اور بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے خفیہ مقام پرمنتقل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اوراتوار کی شب ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائی جائے گی،مختلف سیاسی جماعت کے کارکن اپنے گھرچھوڑ کر خفیہ مقام پر چلے گئے ہیں، ایک سیاسی جماعت نے اپنے خفیہ مقام کانام جنگل رکھاہے اگران کا کوئی دوست پوچھتا ہے کہ کہاں ہوتواسے بتاتے ہیں کہ ہم جنگل ہوگئے۔شہریوں کاکہناہے کہ رینجرز کے اہلکار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ضرورکریں اس سے شہر میں امن قائم ہو گالیکن اگر وہ انٹیلی جینس کی اطلاع پر کارروائیاں کر رہے ہیں تو عام شہریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کی بے حرمتی اور بے گناہ شہریوں کو کیوں پکڑا جا رہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ رینجرز آپریشن کے نام پر بے گناہ شہریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیتی ہے اور پھر پولیس ان لوگوں سے مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیتی ہے اوررشوت نہ دینے والے کو چرس کے مقدمے میں بند کر دیتی ہے ،پولیس اور رینجرز کو چاہیے کہ وہ ایسی کارروائیاں نہ کریں کہ عام شہری ان کیخلاف ہوجائیں۔
رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرزسندھ نے سعید آباد،مچھر کالونی اور گھجی گراؤنڈ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران29افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔رینجرزترجمان کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں لیاری گینگ وارکے بھتہ خوربھی شامل ہیں،چاکیواڑہ پولیس نے ہزارہ کالونی میں لیاری گینگ وارکے کارندے فیصل پٹھان کے گھرپرچھاپہ مار کر ایک کلاشنکوف،موٹرسائیکل،خنجراورزنجیریں برآمدکرلیں تاہم پولیس چھاپے کے دوران حیرت انگیزطورپر ملزمان پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔
رینجرز سندھ کی بھاری نفری نے لیاری کے علاقے چیل چوک ، نوالین کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران محراب خان عیسیٰ خان روڈ نورانی کالونی میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارکر تلاشی لی ، ساؤتھ زون پولیس نے کھارادر جماعت خانے کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمیر سمیت2 افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔
، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان 12افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ، کلری پولیس نے جونا کلری کے علاقے میں شکیل بادشاہ کے جوئے اڈے پر چھاپہ مار کرعبدالقادرکچھی کوگرفتارکرکے اسلحہ اور آلات قمار بازی برآمد کرلیا، دریں اثنا پیرآباد پولیس نے چند روز قبل حراست میں لیے جانے والے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدارجاویدکی گرفتار ی ظاہرکردی ، ایس ایچ او عبدالمعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف بتایاکہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان بازار کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے 3 کارکنان کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے ۔