ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھوں سے پھسل جانے پر کیوی شائقین ابھی تک غمزدہ
ہمیں اپنی ٹیم اور جس انداز میں اس نے فائنل میں فائٹ کی اس پر فخر ہے، ہیتھ ملز
ہمیں اپنی ٹیم اور جس انداز میں اس نے فائنل میں فائٹ کی اس پر فخر ہے، ہیتھ ملز۔ فوٹو : فائل
ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھوں سے پھسل جانے پر کیوی شائقین ابھی تک غمزدہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ ہمیں اپنی ٹیم اور جس انداز میں اس نے فائنل میں فائٹ کی اس پر فخر ہے، یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ آخر میں ایک ٹیم خالی ہاتھ رہی مگر قوانین بہرحال قوانین ہیں جو سب کیلیے ایک جیسے ہوتے ہیں، ہم ان کے خلاف شکایت نہیں کرسکتے، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس انداز میں ٹرافی کھونے کی وجہ سے ہمارے شائقین کے دل بُری طرح ٹوٹ گئے،وہ ابھی تک حالت افسوس میں ہیں۔