ایک مرتبہ پھر پاکستان جانا چاہتی ہوں نندیتا داس

سانولا ہونا کوئی بری بات نہیں،انسان جیسا ہے اسے اسی میں خوش ہونا چاہیے

چنائی میں دا ڈارک اینڈ بیوٹی فل کی مہم شروع کی گئی ہے اور بھارتی اداکارہ نندیتا داس بھی اس کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بھارتی ادکارہ نندیتا داس نے ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ادکارہ کا کہناہے کہ سانولا رنگ ہونا کوئی بری بات نہیں۔انسان جو ہے جیسا ہے اسے اسی میں خوش ہونا چاہیے۔ یہی پیغام دینے کے لیے وہ دا ڈارک اینڈ بیوٹی فل مہم میں شامل ہوئی ہیں۔ چنائی میں دا ڈارک اینڈ بیوٹی فل کی مہم شروع کی گئی ہے اور بھارتی اداکارہ نندیتا داس بھی اس کا حصہ ہیں۔




نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مہم میں اس لیے شامل ہوئیں کیونکہ انھیں سانولی لڑکیوں کا اعتماد بڑھانا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان کی ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کی خواہش ہے ۔
Load Next Story