ٹیکس آڈٹ کیلیے قرعہ اندازی41ہزار727ٹیکس گزارمنتخب

کوڈبار کے ساتھ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے نوٹس جاری کیے جائیں گے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ انکم وسیلزٹیکس اور ایف ای ڈی آڈٹ کے سلسلے میں ٹیکس گزاروں کے انتخاب کے لیے منعقدہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

KARACHI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 41 ہزار 727ٹیکس دہندگان کوآڈٹ کے لیے منتخب کر لیا جنھیں کوڈ بار کے ساتھ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

جمعہ کو ایف بی آرہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں تاجروں، صنعت کاروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودہ میں ہونے والی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 1ہزار 163 کارپوریٹ، 35ہزار 595 نان کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آڈٹ کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ 570 کارپوریٹ اور 4381 نان کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے منتخب کیا گیا تاہم فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آڈٹ کے لیے صرف 18 افراد کو منتخب کیا گیا جن میں 11کارپوریٹ اور 7 نان کارپوریٹ ٹیکس دہندگان شامل ہیں۔




اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا کو بتایا کہ صرف حکومتی ڈپارٹمنٹس کو آڈٹ سے مستثنیٰ تاہم کارپوریشنز کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کو اگر الیکٹرنیکلی سسٹم اور کوڈ بار کے بغیر نوٹس موصول ہوں تو وہ ان کا جواب نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ فارمشنز کو آڈٹ پراسیس کے پروسیجر اور طریقہ کارکی چیک لسٹ بھی جاری کی جائے گی۔
Load Next Story