ستمبر کے 13 روز میں 359 ارب کا ٹیکس جمع کیا جاسکا
ماہانہ ہدف کیلیے مزید190 ارب درکار، جولائی اگست میں14.5 ارب کاشارٹ فال رہا
ماہانہ ہدف کیلیے مزید190 ارب درکار، جولائی اگست میں14.5 ارب کاشارٹ فال رہا۔ فوٹو: فائل
ایف بی آر کو ستمبرمیں 229 ارب کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے آئندہ 17 روز میں 190 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کرنا ہونگی جبکہ جولائی اگست کی ٹیکس وصولیوں میں ساڑھے 14 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس میں کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اربوں روپے کے اضافے کا خدشہ ہے۔
''ایکسپریس'' کو ایف بی آر سے دستیاب ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستمبر میں اب تک 35.9 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 23.12 ارب روپے کی وصولیوں سے 55.3 فیصد زیادہ ہیں لیکن رواں ماہ کا ہدف 229 ارب روپے ہے، اس لیے ایف بی آر کو رواں ماہ کے باقی دنوں میں کوششیں تیز کرنا ہونگی ورنہ ریونیو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا، رواں مالی سال اب تک ٹیکس وصولیاں 308.7 ارب روپے رہی ہیں۔