راما پیر کا میلہ شروع ہو گیا ہندو یاتریوں کی آمد جاری

ناقص انتظامات کے باعث خواتین اور بچوں کو مذہبی پیشوا کی حاضری میں شدید مشکلات

یاتریوں کو لانے والی مختلف گاڑیوں سے پولیس کی مبینہ طور پر ہزاروں روپے رشوت وصولی۔

ہندوؤں کے روحانی پیشوا شری رام دیو عرف راما پیر کے میلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ناقص انتظامات کے باعث بچوں و خواتین یا تریوں کو مذہبی پیشوا کی حاضری میں دشواریوں کا سامنا۔

پولیس کی چاندی ہو گئی، یاتریوں کو لانے والی مختلف گاڑیوں سے مبینہ طور پر ہزاروں روپے کی وصولی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوؤں کے روحانی پیشوا شری ترام دیو عرفا راما پیر کے 55 ویں میلے کا آغاز باقاعدہ طور پر ہوچکا، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہندویا تری مندر پراپنا جھنڈا چڑھائیں گے، میلے میں شرکت کیلیے یاتری بڑی تعداد میں مختلف گاڑیوں اور پیدل قافلوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں۔




پولیس نے یاتریوں کی حفاظت کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں بلکہ پولیس یاتریوں کی گاڑیوں سے ہزاروں روپے بھتہ وصول کررہی ہے، جس کے باعث کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں حفاظتی اقدامات اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ضلع بھر کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد ہوا تھا مگر اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں ہو رہا ہیں۔
Load Next Story