ماں کے شادی سے انکار پر نومولود بچے کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار بچہ بازیاب

گرفتارملزم خالد خان مغوی بچے کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اورشادی سے انکار پرملزم نے انتقاماً8دن کے حذیفہ کواغواکیا

مقدمے میں ملزم خالداوراسکاساتھی نامزدتھا،مغوی بچے کوکیماڑی میں رکھاگیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد علی بلوچ فوٹو:فائل

پیرآبادانویسٹی گیشن پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے3 روز قبل اغوا کیے جانے والے نومولود بچے کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

13 جولائی کو پیرآباد تھانے کی حدود سے8 دن کے نومولود حذیفہ کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 19/188 بجرم دفعہ 34/363 کے تحت درج کیا گیا ، مقدمے میں ملزم خالد خان ولد جاوید خان اور اس کے ساتھی کو نامزد کیا گیا تھا جوکہ واردات کے وقت موٹر سائیکل چلارہا تھا پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی۔


گزشتہ روز پیر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی نومولود کو بحفاظت بازیاب کرکے بچے کے اغوا میں ملوث اغواکار خالد خان کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد علی بلوچ کے مطابق گرفتار اغواکار نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ وہ مغوی نومولود حذیفہ کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور شادی سے انکار پراس نے انتقاماً بچے کواغوا کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ انھوں نے مغوی بچے کو کیماڑی میں رکھا ہوا تھا اور وہیں سے اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Load Next Story