مہندرا دھونی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی
دھونی فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ذرائع
دھونی فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل
بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے دورئہ ویسٹ انڈیز کیلیے عدم دستیابی ظاہر کردی۔
ذرائع نے انکشاف کیاکہ دھونی نے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے کیریبیئن جزائر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلیے انھیں آئندہ 15 رکنی اسکواڈ میں تو شامل کیا جا سکتا مگر وہ الیون کا حصہ نہیں بنیں گے۔