کراچی کے تمام اضلاع میں رینجرزکے تھانے قائم کرنے کا فیصلہ

رینجرزکوتفتیش اور پراسیکیوشن کیلیے سندھ پولیس کے تعاون سے نظام قائم کیاجائے گا۔

رینجرزکوتفتیش اور پراسیکیوشن کیلیے سندھ پولیس کے تعاون سے نظام قائم کیاجائے گا۔ فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے رینجرز کی تجاویزپرکراچی کے تمام اضلاع کے ایک ایک پولیس اسٹیشن میں رینجرزکیلیے تفتیش اورپراسیکیوشن کیلیے خصوصی سیل قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

رینجرزکوتفتیش اور پراسیکیوشن کیلیے سندھ پولیس کے تعاون سے نظام قائم کیاجائے گا اوراس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ آئندہ ایک دو روزمیں اس کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے کراچی میں امن وامان کے کنٹرول کے لیے مزیداختیارات طلب کیے گئے ہیں،قانون میں رینجرز کا تفتیشی کردار اورتربیت نہ ہونے کے باعث مستقل طور پر یہ اختیارات رینجرزکونہیں دیے جاسکتے ، اس حوالے سے سندھ حکومت مختلف تجاویزپرغورکرر ہی ہے، ان تجاویز میں صوبائی حکومت کوسفارش کی گئی ہے کہ کراچی کے پانچوں اضلاع میں پولیس کے تعاون سے رینجرز کاسیٹ اپ قائم کیا جائے،اس حوالے سے ہر ضلع کے ایک ایک پولیس اسٹیشن میں رینجرزکے لیے خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے۔


ان خصوصی سیل کاانچارج رینجرز کاایک افسر ہوگاجبکہ اس سیل میں رینجرزکو تفتیش اور پراسکیوشن کے لیے پولیس کے تین انسپکٹراورخصوصی پراسیکیوٹرفراہم کیے جائیں گے۔رینجرزسے تفتیشی اور آپریشنل معاملات کیلیے موثررابطہ سازی کے لیے ہرضلع میں ایک رابطہ کارکمیٹی قائم کی جائے گی ،جس کا افسر ایس پی سطح کاپولیس افسرہوگا،اس کمیٹی میں پولیس اوررینجرز کے افسران شامل ہوں گے ۔

اس کمیٹی کا سربراہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دورانیے تک کوآرڈی نیشن آفیسرکے فرائض انجام دے گا۔ان خصوصی تھانوں میں قائم سیل میں تمام پولیس افسران رینجرز کی مشاورت سے تعینات کیے جائیں گے اور پولیس کے یہ افسران رینجرزحکام سے مشاورت کے بغیرتبدیل نہیں کیے جاسکیں گے۔پانچوں اضلاع کے جن مخصوص تھانوں میں یہ سیٹ اپ قائم کیا جائے گاوہاں کاایس ایچ او بھی رینجرزکی مشاورت سے تعینات اورتبدیل کیاجاسکے گا،مخصوص تھانے اپنی حدودمیں جرائم کے ذمے دارتوہوں گے ہی لیکن رینجرز کے سیٹ اپ میں پورے ضلع کیلیے تفتیشی مرکزبھی ہوں گے،حکومت سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں سمری وزیراعلی سندھ کومنظوری کیلیے بھیج دی گئی ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story