مقبوضہ کشمیر یاسین ملک سمیت متعدد گرفتار مزید علاقوں میں کرفیو نافذ
سری نگرمیں گھروں اور بازاروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے، طاقت کے وحشیانہ استعمال سے رہنمائوں سمیت متعدد شہری زخمی
سرینگر: بھارتی مظالم کے خلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے احتجاج کے دوران مظاہرین پر فائر کیے گئے آنسو گیس کی شیل سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں شوپیاں کے علاقے گاگرین میں نوجوان کے بہیمانہ قتل اور پچھلے دنوں 4 بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکتوں پر قابض انتظامیہ اور فورسز کے ریاستی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
دوسری طرف قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلیے شوپیاںاور کولگام قصبوںمیں کرفیو جاری رکھا جبکہ کرال پورہ اور کھڈونی میں بھی کرفیو لگا دیا گیا۔ ادھر سرینگر میں احتجاجی دھرنے کیلیے مائسمہ سے لال چوک بڑھنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے حریت قیادت سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس نے یاسین ملک، محمد احسن انتو سمیت 8 رہنمائوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد کو بھی انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔ حریت کانفرنس کی کال پر شہر میں گھروں اور بازاروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے تھے۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کیے رکھا۔ جموںو کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ گذشتہ ڈھائی برس کے دوران شبیر شاہ کو ایک سا ل 4 ماہ اور25 دن گھر یا پولیس اسٹیشنوںمیں نظربند رکھاگیا ہے اور انھیں اس دوران 112 مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔