شام ميں كيميائی ہتھياروں كے استعمال كی مكمل تصديق آئندہ ہفتے تک ہوجائے گی بان کی مون

مجھے يقين ہے كہ جب يہ سارا معاملہ ختم ہو گا تو احتساب كا عمل شروع ہو جائے گا، بان کی مون

مجھے يقين ہے كہ جب يہ سارا معاملہ ختم ہو گا تو احتساب كا عمل شروع ہو جائے گا، بان کی مون فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے آنے والی رپورٹ سے شام کی حکومت کی جانب سے باغیوں کے خلاف كيميائی ہتھياروں كے استعمال كی تصديق کا عمل مکمل ہو جائے گا۔


سیکریٹری جنرل بان كی مون نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كی آئندہ ہفتے متوقع ايک رپورٹ ميں شام ميں كيميائی ہتھياروں كے استعمال كی مكمل تصديق ہو جائے گی، بان کی مون نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں 21 اگست کو کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ کرنے کا الزام کس پر عائد کیا جائے گا كيونكہ يہ رپورٹ كے دائرہ كار ميں نہيں، ان کا کہنا تھا کہ شام کے صدر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اورمجھے يقين ہے كہ جب يہ سارا معاملہ ختم ہو گا تو احتساب كا عمل شروع ہو جائے گا۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کرنے والی اقوام متحدہ کے معائنہ کارٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام ميں كيميائی ہتھياروں كے استعمال سے متعلق رپورٹ مکمل ہے اب یہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر منحصر ہے کہ وہ اسے کب پیش کرتے ہیں، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے لیے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا گیا ہوگا لیکن رپورٹ میں واقعے سے متعلق ہمارے موقف کی تصدیق ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story