گلشن معمارمیں ڈاکوؤں کا کیٹل فارم عملے پر تشدد 15 گائے و بیل ٹرکوں پر لاد کر فرار

ڈاکوؤں نے گارڈ سے اسلحہ اورملازمین سے موبائل فون بھی چھینے،مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کر دیا

ڈاکوؤں نے گارڈ سے اسلحہ اورملازمین سے موبائل فون بھی چھینے،مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ فوٹو: ایکسپریس

گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے کیٹل فارم پر دھاوا بول کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنالیا اور لاکھوں روپے مالیت کے 15 قربانی کے جانور (گائے و بیل) 2 ٹرکوں پر لاد کر فرار ہوگئے۔


گلشن معمار کے علاقے میں واقع کیٹل فارم میں ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر ملازمین کو یرغمال بنالیا اس دوران ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور کیٹل فارم میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 15 قربانی کے جانور جس میں گائے اور بیل شامل تھے اپنے ہمراہ لائے ہوئے 2 ٹرکوں میں بھر کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین اور دیگر ملازمین سے موبائل فونز بھی چھین لیے جبکہ ایک ملازم کو مزاحمت کر دوران سر پر ٹی ٹی کا بٹ مار کر لہولہان کر دیا ، کیٹل فارم کے مالک کی جانب سے گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
Load Next Story