شہری کا قتل رینجرزاہلکارکے مقدمے میں گواہوں کا بیان لینے کی ہدایت

ایس ایچ او پریڈی قتل کیس کے گواہ سب انسپکٹر غلام مصطفی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا

جج بشیر احمد کھوسو نے غلام حیدر قتل کیس میں مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلیے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے غلام حیدر قتل کیس میں مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلیے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

رینجرز اہلکار شہزاد مسیح کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے غلام حیدر قتل کے گواہ اور تفتیشی آفیسر تھانہ شاہ فیصل کالونی ایاز حسین شاہ کے بیان پر رینجرز کے وکیل نے جرح کی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو ایس ایچ او پریڈی آغا اسد اللہ قتل کیس کے گواہ سب انسپکٹر غلام مصطفی نے اپنا بیان قلمبند کرایا ۔




سب انسپکٹر غلام مصطفی نے عدالت کو بتایا کہ آغا اسد اللہ پر فائرنگ کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ ان کے گن مین نزاکت علی نے انہیں فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے ،میں تھانے سے جائے وقوعہ پر پہنچا اور ایس ایچ او پریڈی کو سول اسپتال منتقل کرایا ،راستے میںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، عدالت نے گواہ کے بیان پر جرح کے لیے کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story