انیل کپور کی فلم ’’ نائیک‘‘ کا سیکوئل تیار کرنے کا اعلان
فلم کا نام ’’نائیک ریٹرنز‘‘ ہوگا، فنکاروں کا انتخاب کرنا ابھی باقی ہے
بالی ووڈ میں نئی کہانیوں کا فقدان کے باعث بلاک بسٹر فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ میں آجکل نئی کہانیوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے بلاک بسٹر فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔
اس کی تازہ مثال2001میں بننے والی انیل کپور کی بلاک بسٹر فلم''نائیک'' ہے جس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا اور فلم کا نام ''نائیک ریٹرنز'' فائنل ہوا ہے، فلم کی مرکزی کاسٹ اور دیگر فنکاروں کا انتخاب کرنا ابھی باقی ہے۔
یاد رہے نائیک میں انیل کپور کے ساتھ رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس پولیٹیکل تھرلر فلم میں انیل کپور ایسے میڈیا پرسن کے کردار میں نظر آئے تھے جو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف میدان میں اْتر جاتا ہے۔