فلموں میں چیلنجنگ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے امریتا راؤ

فلم ’’ستیا گرہ‘‘ کی کامیابی پر بے حد خوش ہوں، امریتا راو

فلم ستیاگرہ میں میرا کردار مجھے ذاتی طور پر پسند تھا، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ فلم ''ستیا گرہ'' کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ امرتا راؤ نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ فلموں میں چیلنجنگ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے۔


امرتا رائو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم ستیاگرہ میں میرا کردار مجھے ذاتی طور پر پسند تھا اسلیے میں نے اسے بہترین طریقے سے نبھانے کی کوشش کی، میری فیملی میں سے کوئی فلم انڈسٹری میں نہیں اور میں نے اپنے ٹیلنٹ اور محنت کی بدولت ہی نام کمایا ہے، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے بالی ووڈ میں بڑے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی، فلم میں جتنا مشکل اور محنت طلب کردار ملے اتنا ہی اچھا لگتا ہے کیونکہ میں کچھ کرنے کا عزم لے کر انڈسٹری میں آئی ہوں اور کچھ الگ سے کر کے دکھانا چاہتی ہوں۔
Load Next Story