وائرس کا حملہ سیکڑوں ایکڑ رقبے پر ٹماٹر کی فصل تباہ کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا

زرعی ادویہ کا اسپرے بھی کار گر ثابت نہ ہوسکا۔

فی ایکڑ پر 40سے 50 ہزار روپے خرچہ ہونے لگا۔

تلہار سمیت ضلع بدین میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر ٹماٹر کی فصل پر وائرس کا حملہ، آباد گاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان، ٹماٹر زون کہلانے والے ضلع بدین میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، زرعی ادویہ بھی بے اثر ہو گئیں۔

فی ایکڑ پر 40سے 50 ہزار روپے خرچہ ہونے لگا، ضلع بدین میں دھان کے بعد ٹماٹر دوسری بڑی فصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو بیماری نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ٹماٹر کے اندر ایک کیڑا پیدا ہو گیا ہے جس کو مارنے کیلیے زرعی ادویہ کا اسپرے بھی کرایا گیا لیکن وہ بے اثر رہا ،ضلع بدین کو ٹماٹر کا زون کہا جاتا ہے ۔




لیکن فصل متاثر ہونے کی وجہ سے ضلع میں اس وقت ٹماٹر 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ 10 کلو ٹماٹر کی پیٹی منڈی سے 900 روپے میں ملتی ہے جس میں کچھ ٹماٹر خراب بھی نکلتے ہیں۔ آباد گاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فصل پر فی ایکڑ 40 سے 50 ہزار روپے خرچ ہوتا ہے۔ لیکن بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان ہوتا ہے۔
Load Next Story