کیمیکلز کی تیاری وخریدو فروخت پر پابندی پرنظر ثانی کا مطالبہ
فیصلے سے بیروزگاری اور مہنگائی بڑھنے، محاصل کی مد میں نقصان کا بھی خدشہ ہے، ایف پی سی سی آئی
زبیر احمد ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے تا کہ تاجر برادری کے تحفظات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے۔ فوٹو: فائل
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان نے ہائیڈرو کلورک ایسڈ سمیت دیگر کیمیکلز کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائدکرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر ملک نے گزشتہ روز بتایا کہ اس سلسلے میں نہ صرف این او سی لینے کی شرط عائد کر دی گئی ہے بلکہ فوری طور پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس سے تاجر برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بے روزگاری اور مہنگائی بڑھنے اور حکومت کو محاصل کی مد میں نقصان ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ زبیر احمد ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے تا کہ تاجر برادری کے تحفظات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے۔