پیداوار 9 فیصد رہ گئی بیل آؤٹ پیکیج نہ ملنے پر اسٹیل مل بند ہونے کا خدشہ
ایک کوک اوون 2010 سے خراب، دوسرا اور آخری کوک اوون بند ہونے کا امکان
پاکستان اسٹیل انتظامیہ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے پاس صرف چند روز کا کوئلہ رہ گیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان اسٹیل ملز کے پاس چند روز کا کوئلہ رہ گیا، مزید کوئلے اور خام مال کی خریداری کیلیے فنڈز ختم، ایک کوک اوون 2010 سے خراب، دوسرا اور آخری کوک اوون بند ہونے کا امکان، بیل آئوٹ پیکج کے تحت رقم نہ ملی تو چند روز میں اسٹیل ملز بند ہوجائے گی۔
پاکستان اسٹیل انتظامیہ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے پاس صرف چند روز کا کوئلہ رہ گیا۔ کوئلے کی کمی کے باعث پیداوار بری طرح متاثر، استعداد کے مقابلے میں صرف 9 فیصد رہ گئی۔ کوک اوون میں کوئلے کو ایندھن کو شکل دی جاتی ہے، کوک اوون میں بنے ایندھن سے بلاسٹس فرنس میں تیل پیدا ہوتا ہے۔ مزید کوئلہ اور خام مال خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ بیل آئوٹ پیکج کی رقم نہ ملی تو پاکستان اسٹیل بند ہوجائے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہیں بھی واجب الادا ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے لیے 2.29 ارب روپے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دیتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی تھی جس میں سے ایک ارب روپے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص تھے جبکہ 50 کروڑ روپے خام مال کی خریداری کے لیے تاہم ابھی تک پاکستان اسٹیل ملز کو بیل آئوٹ پیکج کی رقم سے کچھ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ اسٹیل ملز انتظامیہ کے مطابق بیل آئوٹ پیکج کی رقم نہ ملنے کی صورت میں اسٹیل ملز بند ہوجائے گی۔