لاہور چیمبر نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
خریداروفروخت کنندہ کیلیے شناختی کارڈ کی شرط ختم،لیسکو ڈائریکٹرز بورڈکی تنظیم نو کرائی گئی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیمبرکے اراکین کی کاروباری صلاحیتیں بڑھانے کیلیے متعدد تربیتی کورسز منعقد کرائے گئے۔ فوٹو: فائل
لاہور ایوان صنعت و تجارت نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت چیمبر کے اراکین کی ویزا لیٹر سمیت دیگر دستاویزات کی فیس اور سروس چارجزمیں کمی کر دی گئی۔
کاروباری جھگڑوں کو نمٹانے کیلیے ثالثی سنٹر قائم کیا گیا۔ ایس آر او 153/Aکے نفاذ کو رکوا کر خریدار اور فروخت کنندہ کیلیے شناختی کارڈ کی لازمی شرط ختم کرا دی گئی۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کرائی گئی۔ بجلی اور گیس کی چوری کے الزام میں بلاجواز تاجروں اور صنعتکاروں کوہراساں کرنے سے روکا۔ پرانے کپڑوں پر ڈیوٹی میں کمی اور سائیکل انڈسٹری کیلیے زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیمبرکے اراکین کی کاروباری صلاحیتیں بڑھانے کیلیے متعدد تربیتی کورسز منعقد کرائے گئے۔ برینڈنگ، گرین ٹیکنالوجی اور توانائی بحران سمیت دیگر مختلف موضوعات پر سیمینارز اور ورکشاپوں کا انعقاد کروایا۔
لاہور شاپنگ فیسٹیول2013سمیت،افریقہ شو، فیشن شو اور ملبوسات کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کرایا۔ لاہور چیمبر میں پروڈکٹ پروموشن ڈسپلے سنٹر قائم کیا جس کے ذریعے ممبران اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ زکوۃ فنڈ قائم کیا گیا جس کے ذریعے فلاحی اداروں اور مستحقین کی مدد کی گئی۔
لاہور چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے اپنی مدد آپ کے تحت 47لاکھ روپے اکٹھے کر کے مختلف اسپتالوں اور فلاحی اداروں کوتقسیم کیے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چیمبر کی آمدنی بڑھانے کیلیے پانچواں فلور کرائے پر دیا گیا۔ لاہور چیمبر کے اراکین کے اہم مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچائے گئے۔ ملکی تجارت کو بڑھانے کیلیے متعدد تجارتی وفود کے بیرون ممالک دورے کرائے گئے۔