پنجاب حکومت کی طرف سے روحی بانو کو 5 لاکھ کا چیک پہنچادیا گیا

روحی بانوملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کے علاج کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،کنول نعمان

کنول نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بہت کام کر رہی ہے اور روحی بانو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب کی جانب سے ایم پی اے واداکارہ کنول نعمان نے وراسٹائل اداکارہ روحی بانو کو پانچ لاکھ کاامدادی چیک دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ممبر پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے گذشتہ روز اداکارہ روحی بانو کے گھر واقع گلبرگ گئیں جہاں ان سے ملاقات کرکے انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی حوالے کیا ۔ اس موقع پر کنول نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بہت کام کر رہی ہے اور روحی بانو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔




ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ کنول نعمان نے کہا کہ فنکار سول سوسائٹی کا انتہائی اہم اور حساس طبقہ ہے جو اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں باٹننے کا کام کرتا ہے۔ اس کے بدلے میں اسے حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں ملتا،عام انسانوں کی طرح ان کے بھی مسائل ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ فنکار برادری کو جتنا ممکن ہوسکے ریلیف دیاجائے اور جس پر ہم کام بھی کر رہے ہیں ۔
Load Next Story