بچیوں کے تحفظ کیلیے فوری انصاف کا اہتمام کرینگے حمزہ شہباز

بچی کا ارکان پارلیمنٹ کی طرح بیرون ملک علاج کرائینگے، بات سے بات میں گفتگو

ان جرائم کیوجہ مذہب سے دوری ہے،عظمیٰ بخاری، سزائے موت ہی حل ہے،ابتسام الٰہی۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ زیادتی کے گھناؤنے جرم کا شکار بچی ہمارے معاشرے کی بھیانک تصویرہے۔

اگرہم اپنے معاشرے اوربچیوں کومحفوظ نہیں بناسکتے تویہ ہمارے لیے چیلنج ہے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام بات سے بات میں میزبان ماریہ ذوالفقارسے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ گھناؤنے جرائم میںملوث ملزموں کی عدالتوںسے ضمانت ہوجاتی ہے اورپولیس منہ دیکھتی رہ جاتی ہے۔ بچیوںکی حفاظت نہ کر سکنااور ایساگھناؤنا جرم ایک چیلنج ہے۔ میراوعدہ ہے کہ یہ بچی دیگربچوں کی طرح معمول کی زندگی بسر کرے گی۔ مجرم کوکڑی سزادی جائے گی۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ سرکاری خرچ پربیرون ملک علاج کراتے ہیں، یہ ملک صرف امراکے لیے نہیں، بچی کانفسیاتی علاج بھی کرائیںگے، باہربھیجنا پڑاتو بھیجیں گے۔




رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری نے کہاکہ متاثرہ بچی کامعمول کی زندگی گزارنا مشکل ہے، اس کیس پرسمری ٹرائل کی ضرورت ہے۔ اسے مثال بنادیا جائے، بچوںسے زیادتی کے متعلق قانون میںترمیم درکار ہے۔ ایسے جرائم کی ایک وجہ مذہب سے دوری بھی ہے۔ پولیس اپناکام دیانتداری سے کرے جبکہ عدالتیںایسے مقدمے تیزی سے نمٹائیں۔ عالم دین ابتسام الہٰی ظہیرنے کہاکہ متاثرہ بچی کی یادداشت سے اس واقعے کوکھرچنے کی ضرورت ہے۔ اسے حادثے کے طورپر لینا چاہیے جوکسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے واقعات روکنے کے لیے سزائے موت کے سواکوئی حل نہیں۔ زیادتی کے کیسوںمیں معافی یادیت کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ ویب سائٹس پرگندے مواد تک 18سال سے کم عمر کے لوگوں کی رسائی روکنے کے لیے یواے ای کی طرح قانون سازی کی جائے، حکومت غیراخلاقی مواد اور سی ڈی ایز وغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ پروگرام میں متاثرہ بچی کے غمزدہ لواحقین کا کہنا تھاکہ ہم سامنے نہیں آناچاہتے تھے مگرہم نے اس لیے آوازاٹھائی تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ ایساواقعہ پیش نہ آسکے۔ بچی جب اغوأ ہوئی تواس کا 3 سالہ بھائی احمد بھی ساتھ تھا۔ اس نے بتایا کہ بہن کوآدمی گاڑی میں ڈال کردور لے گئے تاہم وہ ملز م کی شناخت نہیں کرسکتا، وہ بدستورڈراہواہے ، اسے چچا وغیرہ بھی اٹھالے توڈرتا ہے۔


https://www.dailymotion.com/video/x14rppv_rape-case-increasing-in-lahore_news
Load Next Story