پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بتائے ورنہ خود بھی اعلان کرسکتے ہیںلاہورہائیکورٹ

لاہور ہائيكورٹ نے بلدياتی انتخابات بل كے خلاف دائر درخواستوں پر پنجاب حكومت اور اليكشن كميشن سے جواب طلب كرليا۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں منظور کیے گئے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کے ایکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے. فوٹو : فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطابندیال نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو عدالت خود بھی اعلان کرسکتی ہے۔


چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل سنگل بینچ نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور کرائے گئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے منظور وٹو عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات انتہائی ضروری ہیں ان کا انعقاد جلد ہونا چاہئے، پنجاب حکومت کی جانب سے اگر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ نہ بتائی گئی تو عدالت خود بھی تاریخ کا تعین کر سکتی ہے، عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story