عدالتی حکم عدولی پرایس ایچ او آرام باغ کی گرفتاری کا حکم
پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع مقامی میڈیکل اسٹور سے جعلی ادویات برآمد کی تھیں
عدالت نے ڈی آئی جی سائوتھ کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فوٹو: فائل
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین سا تھی محمد اسحاق ممبران ڈاکٹر جاوید بخاری اورڈاکٹر جاوید بخاری نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی جنوبی کے توسط سے ایس ایچ او آرام باغ منہاج الحسن کی گرفتاری کا حکم دیا اور 7ستمبر کو کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3فروری2010کو محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر ادریس ملک اور تھانہ ناظم آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع مقامی میڈیکل اسٹور سے جعلی ادویہ برآمد کی تھیں اور موقع پر ہی اسٹور کے مالک شفیع خالد کو گرفتار کیا تھا، بعدازاں ناظم آباد کے ایس ایچ او نے ملزم کیخلاف چالان جمع کرادیا تھا۔
استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں تاہم تفتیشی افسر ایس ایچ او تھانہ آرام باغ کو کورٹ نے بیان قلمبند کرانے کیلیے متعدد بار طلب کیا لیکن ایس ایچ او نے عدالتی احکامات مسلسل نظرانداز کردیے تھے ، تھانہ ناظم آباد کے نما ئندہ پولیس افسر نے کورٹ کو بتایا کہ تفتیشی افسر کا تبادلہ تھانہ آرام باغ ہوگیا ،عدالت نے ڈی آئی جی ساوتھ کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او آرام باغ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔