منظور کالونی حسن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے
شک کی بنیاد پر کچھ لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے لیکن ہمیں ان پر شک نہیں، چچا
حسن ولد محمد صدیق کوتین روز قبل بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ فوٹو: فائل
منظور کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک نوجوان کے قاتل تاحال گرفتار نہ کیے جاسکے ، مقتول نے ایک مقدمے میں ملزمان کو شناخت کیا تھا ، پولیس نے شک کی بنیاد پر چند افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا جس کی شناخت حسن ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی تھی جس کی عمر تقریباً 17 برس تھی ، مقتول کے چچا قیوم نے ایکسپریس کو بتایا کہ حسن منظور کالونی سیکٹر سی گلی نمبر 22 کا رہائشی اور اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ، مقتول اپنے والد کے ساتھ گھر کے نیچے واقع فرنیچر کی دکان میں ہی کام کرتا تھا۔
وقوعہ کے روز دوپہر میں کوئی شخص اسے گھر سے بلا کر لے گیا اور کچھ دیر بعد ہی ہمیں اس کے قتل کیے جانے کی اطلاع ملی ، ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے اسے ہلاک کیا ، انھوں نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل حسن نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو شناخت کیا تھا اور وہ کچھ روز قبل ہی رہا ہو کر آئے ہیں ، قیوم نے مزید بتایا کہ ہمیں ان پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور حسن کی بھی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ، ان کا کہنا تھا کہ مقتول بھی باکردار شخص تھا۔